حادثے، دو افراد جاں بحق، مختلف شہروں سے 4لاشیں برآمد 

حادثے، دو افراد جاں بحق، مختلف شہروں سے 4لاشیں برآمد 

  

ملتان،خانیوال،سمہ سٹہ،    دائرہ دین پناہ(وقائع نگار،بیورونیوز،نامہ نگار)دائرہ دین پناہ کی پرانی ٹاؤن کمیٹی سے55 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لا وارث دفنانے کے لئے ٹاؤن کمیٹی کے عملہ کے سپرد کر دیا ہے تاہم اس کے ورثاء کا پتہ نہ چل سکا۔ایک نامعلوم شخص کی نعش ریسکو 1122نے ماڈل ایونیو ششماہی نہر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 سے نعش نکال لی گئی اس کے بعد نعش کو سمہ سٹہ پولیس کے حوالے کر دی گئی پولیس نے نعش کو ار ایچ سی سمہ سٹہ میں بھیج دی۔ نورین نشاط اوورہیڈ برج کے قریب بہاولپور سے فیصل آباد جانے والی بلیک کلر کی کارنمبرBRA -99 اور ٹرالرNRS-1720نمبر میں تصادم کے نتیجے میں ماجد نامی شخص شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگاجبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ریسکیو1122 نے حادثے کے باعث ڈرائیوراور اس کا ساتھی جوگاڑی میں پھنس گئے تھے کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا۔ ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمی کوڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم شخص   خاتون کو مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کرکے کا روائی شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق جھوک وینس کے علاقہ میں 35 سالہ خاتون کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے اطلاع دی موقع پر پہنچ کر اسکو تحویل میں لیا گیا ہے۔خاتون کی شناخت نہ ہوپائی ہے تاہم اسکے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جس سے یہ بظاہر قتل کی واردات معلوم ہوتی ہے۔تاہم پولیس کے مطابق قتل ہے یا نہیں یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بتائے گی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کی لاش کو رکشہ میں لایا گیا اور جھوک وینس میں ایک باغ میں پھینک دیا گیا۔مزید کا روائی جا ری ہیپولیس تھانہ صدر جلالپور کو لنڈی پل کے قریب ایک گھر سے خاتون کی پنکھے سے لٹکتی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق عائشہ بی بی کی لاش ملی ہے جسکے چچا نے بیان دیا ہے کہ اسکے خاند اسکو قتل کیا ہے جبکہ خاوند نے بیان دیا ہے کہ گھریلو باچاقی پر عائشہ نے خودکشی کی ہے۔تاہم قتل ہے یا خودکشی پولیس مصروف تفتیش ہے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو  علی ٹان سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش  ملی ہے جسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق اصل حقائق  پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق علی ٹاون میں ایک نامعلوم شخص کی لاش موجود تھی جسے اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔مذکورہ شخص بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے جسکی شناخت نہ ہو پائی ہے تاہم مزید کا روائی جاری ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -