زرتاج گل اور حنیف پتافی کا سنٹرل جیل ڈیرہ کادورہ

زرتاج گل اور حنیف پتافی کا سنٹرل جیل ڈیرہ کادورہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر او رمشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کہا کہ حضور اکرم ؐ نے صبر، تحمل، عفو و درگزر کا درس دیا. اسوہ حسنہ ؐ پر عمل کرتے ہوئے پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے. اللہ تعالی انسانوں کو آزمائشوں سے آزماتے ہیں ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے نیکی کی طرف راغب ہوا جائے.اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز، محمد علی اوردیگر موجود تھے. سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین  ؐ تقریبات کے تحت سنٹرل جیل کو برقی قمقموں اور پرچم نبوی سے سجایاگیا. قیدیوں نے بھی عید میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام سے منائی. حضور اکرم ؐ کی شان میں نذرانہ نعت پیش کیاگیا بعدا زاں ایم پی اے ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے موٹیوشنل ٹیوٹر سلطان خان اور دیگر کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیااو رشان رحمت اللعالمین ؐ تقریبات کے تحت نو عمر قیدیوں کو سیرت النبی ؐ سے متعلق لیکچردیا  اس موقع پر ڈاکٹر کاشف زمان، پرواز شاہین کی ٹیم اوردیگر موجود تھے. رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، موٹیوشنل سپیکر سلطان خان اوردیگرمقررین نے جیل میں کم عمر قیدیوں کی ذہنی گرومنگ کی تاکہ رہائی کے بعدملک کے اچھے شہری بن سکیں ذہن سازی کیلئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں جس سے قیدیوں میں سیرت النبی ؐ کے عفو و درگزر کا جذبہ اجاگر ہو گا دلوں میں منفی سرگرمیوں کو نکال کر مثبت رویوں کی طرف ذہن سازی کی گئی. سپرنٹنڈنٹ جیل اوردیگر بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -