غیر معیاری میڈیسن فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کاحکم

 غیر معیاری میڈیسن فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں جائیں اور مارکیٹوں، میڈیکل (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

سٹورز پر معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں،ادویات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے کیونکہ ان کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرتے ہیں انہیں قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،اتائیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جو انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سٹور مالکان حکومتی ٹی آر اوز کی پیروی کریں اور قانون کے تحت منظور شدہ معیاری ادویات فروخت کریں۔اس موقع پر میڈیکل سٹورز،اتائیوں سمیت غیر معیاری ادویات کی فروخت کے کیسز بھی زیر بحث لائے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،او پی ڈی ٹیچنگ ہسپتال کی سائٹس اور شہر خموشاں کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،ایس ای بلڈنگزوقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پی اینڈ ڈی سے مدر اینڈ کئیر ہسپتال کے ترمیم شدہ ڈیزائن و ڈرائنگ کے مطابق تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،بیسمنٹ کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے،میٹریل کے استعمال میں اعلیٰ کوالٹی کو ترجیح دی جائے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال سے ملحقہ او پی ڈی ٹیچنگ ہسپتال کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔بیسمنٹ،گراونڈ اور فسٹ فلور پر مشتمل او پی ڈی بارے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی اینڈ ڈبلیو سے اس منصوبہ کی ڈرائنگ اور ڈیزائن ملنے پر کنسلٹنٹ متعین کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید او پی ڈی کے لئے اچھی شہرت کے حامل قابل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال اور او پی ڈی کے فنکشنل ہونے سے ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر صوبوں کی عوام کو صحت کی جدید ترین طبی سہولیات میسر آئیں گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے شہر خموشاں کا بھی دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ شہر خموشاں میں ایک چھت تلے تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد ممکن بنایا جائے،قبرستان کے لئے مختص جگہ کو ہموار کیا جائے،تعمیراتی کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہو سکیں۔
حکم