مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح،احمد حسین ڈیہڑ

مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح،احمد حسین ڈیہڑ

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )تحریک انصاف کے سنئیر رہنما ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کرونا وبااور عالمی منظر نامے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قمیتوں میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کی لہر آئی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

جس کے باوجود حکومت پیٹرول پر ٹیکس میں عوام کو چھوٹ دے رہی ہے عوام کی سہولت کے لئے اشائے خورد نوش پر ٹیکسسز کم کئے جا رہے ہیں،بہت جلد عمران خان کی قیادت میں تمام مسائل پر قابو پا لیں گے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ریاست مدینہ کا خواب بہت جلد پوراہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 154 یونین کونسل جہانگیر آباد چاہ جھوک والا میں میٹل روڈ،سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپنے قائد کے خواب ریاست مدینہ کی تکمیل کا آغازاپنے حلقہ سے شروع کردیا ہے حلقہ کے عوام کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن اوکمپیلنٹ سیل کا آغاز کر دیا ہے عوام کے مسائل ایک کال پر حل کئے جائیں گے جس کے لئے اپنے حلقہ کی عوام کی سہولت کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرے گی میر اجینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے،انھوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا اور جھوٹے بے بنیاد مقدہ بازی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اب کسی پر ناجائز پرچہ نہیں ہوگا عوام کے مسائل کا حل میری ذمہ داری ہے جس کے لئے میں ہر وقت دستیاب ہوں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف لیبر ونگ تحصیل کے صدر ملک محمود حسین بھٹی نے کہا کہ چاہ جھوک والا کی عوام آپ کی شکر گزار ہے کہ علاقہ کی محرومیوں کو ختم کرتے ہوئے عوام کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا،سابق چیرمین یونین کونسل حاجی لیاقت علی بھٹی،رانا جنگ شیر علی، سرپرست اعلی اصلاحی کمیٹی چاہ جھوک والا ملک سجاد حسین بھٹی نے کہا کہ سیوریج اور سڑک کی تعمیر پر ہم ملک احمد حسین ڈیہڑ کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر ملک حسنین بھٹی، جام خالد محمود، محمد شاکر،اشفاق لکھویرا، حسن محمود بھٹی، مہر نعیم آہیر،ملک نعیم بھٹی،سمیت علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ملتان۔ این اے 154 یونین کونسل جہانگیر آباد چاہ جھوک والا میں میٹل روڈ، سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ،حاجی لیاقت علی بھٹی، رانا جنگ شیر، ملک محمود حسین بھٹی، ملک سجاد بھٹی، ملک حسنین بھٹی، جام خالد محمود، محمد شاکر، اشفاق لکھویرا، حسن محمود بھٹی، مہر نعیم آہیرملک نعیم بھٹی ودیگر خطاب کر رہے ہیں۔

ایم این اے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -