نشتر ہسپتال میں جھگڑا، فائرنگ،18افراد گرفتار،تفتیش شروع

نشتر ہسپتال میں جھگڑا، فائرنگ،18افراد گرفتار،تفتیش شروع

  

  ملتان (  وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں دو گروپوں کی جانب سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے دونوں گروپوں کے 18 افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں 20 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں جن کی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

گرفتاری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔سوموار کی شب نشتر ہسپتال ملتان میں دو پارٹیوں کے جھگڑے میں سرعام فائرنگ کی گئی تھی جس میں آٹھ افراد زخمی ہو ئے تھے پولیس کی جانب سے اس واقعے میں دونوں پارٹیوں کے 18 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایک پارٹی کے امجد،اکبر،رانا انار،اکرام،گلشیر، جبکہ دوسرے گروپ کے مہران،فرمان،رانا شاہد،حبیب،بھولا،اسلام،نعیم،اللہ رکھا،محمد ناصر،فرید،مہران،رزاق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف دہشت گردی،324،353،186،148،اور 149 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس کی نشاندہیوں پر مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -