ڈیرہ کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے مضبوط پلاننگ تیار

ڈیرہ کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے مضبوط پلاننگ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے شہر کی صفائی، سرسبز و شاداب بنانے اور تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔ کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکمے ملکر کام کریں گے۔کمشنر نے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

متعلقہ محکموں کے افسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ و ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیف الرحمن،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے ساتھ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔مارکیٹوں اور اہم مقامات کو تجاوزات،عمارتی مٹیریل سے پاک کیا جائے۔پی ایچ اے چوک،گرین بیلٹس، میڈینز،پارکس کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت  خدمت مہم،پرائس کنٹرول،انسداد ڈینگی مہم،کورونا ویکسی نیشن،سموگ،چیف سیکرٹری ٹاسک مینجمنٹ اور پرائم منسٹر پورٹل سمیت دیگر معاملات کا ویڈیو لنک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ''خدمت آپ کی دہلیز پر'' مہم کو جاری رکھا جائے۔عوام کے جائز مسائل کی فوری داد رسی کی جائے اور شکایات کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔خدمت ایپ پر نمودار ہونے والی شکایات کو حکومت کی دی گئی ٹائم لائن کے اندر نمٹانا ہو گاکمشنرنے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غریب عوام کے معاشی مفادات کا تحفظ کریں۔سبزی منڈی سے ریڑھی تک پھل،سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر دستیاب ہونی چاہئیں حکومت کی ہدایت پر تمام مجسٹریٹس اپنے خصوصی کارڈ تیار کرائیں۔مجسٹریٹ کے علاوہ کسی کو مارکیٹ کے معائنہ کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے پر افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔کمشنرنے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈیوں اور کسان پلیٹ فارم پر ہرممکن سہولیات فراہم کریں۔قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران منڈیوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی جائے۔ڈینگی کے بڑھتے کیسز لمحہ فکریہ ہے۔ان ڈور اورآوٹ ڈور سرویلینس یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کی شرح بڑھائی جائے جس کیلئے سنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔تعلیمی اداروں میں بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے والدین کو اعتماد میں لیا جائے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے۔سموگ سے بچاؤ کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔پی ایم سٹیزن اور دیگر پورٹل پر نمودار ہونے والی شکایات فوری نمٹادی جائیں۔اجلاس میں دیگر امور پر بھی ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں  لوکل گورنمنٹ،سپورٹس اور بلڈنگز  کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیارپر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔افسران فیلڈ میں رہ کر منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کریں۔منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے افرادی قوت بڑھانے کے ساتھ دن رات شفٹوں میں کام کیا جائے۔کمشنر نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن بھی مقرر کیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان میں شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کے تحت خواتین کی محفل میلاد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، سابق پرنسپل سنٹر آف  ایکسی لینس شاہینہ محبوب کے علاوہ نیئر رانی شفق،ادارہ کی دیگراساتذہ،طالبات اور خواتین موجود تھیں کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ بابرکت محافل منانا کسی سعادت سے کم نہیں دین اسلام نے خواتین کے حقوق کا دفاع کیااسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق زندگی گزار کے دین اور دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے مقررین نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کے دلوں کو منور کیا دریں اثنا کمشنر سارہ اسلم نے ادارہ کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
پلان تیار