ڈینگی سے بچاؤکیلئے مہم تیز،نشتر ہسپتال میں آگاہی واک 

ڈینگی سے بچاؤکیلئے مہم تیز،نشتر ہسپتال میں آگاہی واک 

  

ملتان، رحیم یار خان (وقائع نگار،بیورو رپورٹ)  ڈینگی حملے میں خانپور کا 22 سالہ کاشف 24 سالہ طارق اور لیاقت پور کا 22 سالہ وقاص کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تصدیق ہونے پر وارڈ منتقل کر دیا۔ڈینگی کے تدارک، روک تھام اور عوام میں شعور بیدار (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کرنے کے حوالے سے نشترِ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی ہدایت پر آگاہی واک اور پوسٹر کمپیٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے شروع ہونے والی اس واک کا اختتام حیات ظفر آڈیٹوریم پر ہوا جس میں ڈین بیسک سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج پریزیڈنٹ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید سمیت سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسز اور طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن میں ڈینگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کے درمیان پوسٹر کمپیٹیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واک کے شرکا اور  مہمانوں نے ان سرگرمیوں کو ڈینگی مہم کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا۔ مقابلے میں بہترین پوسٹرز بنا نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئینشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 07 اور  مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق,آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی،شبہ میں 06 مریض زیر علاج، بستروں کی تعداد 64 کر دی گئی،گزشتہ دو روز کے دوران صحت یاب ہونے پر 16 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں  زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 03, خانیوال کے 01، ڈیرہ غازیخان کے 01, بہاولپور کے 01 اور میاں چنوں کے 01 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 15  ہو گئی ہے، جبکہ شبہ میں 06 مریض زیر علاج ہیں، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے،ادھر گزشتہ دو روز کے دوران صحت یاب ہونے پر 16 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

واک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -