میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،113بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن،113بجلی چوروں کو رگڑا

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  )میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 113افراد کو بجلی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ59ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 28 لاکھ15ہزار روپے جرمانہ عائد۔13ایف آئی آرز درج۔18اکتوبر2021 کو ملتان سرکل میں 21بجلی چوروں کو 3 لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک  مقدمہ درج کروایاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 15افراد کو3 لاکھ6 ہزارروپے جرمانہ عائداور ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں 14 صارفین کو3لاکھ73ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 8صارفین کو2 لاکھ43 ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 12افراد کو5لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائداور2 ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 25بجلی چوروں کو5 لاکھ12ہزار روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 18 صارفین کو2لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 15ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 2صارفین کوایک لاکھ22ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -