نبی کریمؐ محسن انسانیت، رہبرکائنات ہیں، مظہر سعید کاظمی

نبی کریمؐ محسن انسانیت، رہبرکائنات ہیں، مظہر سعید کاظمی

  

رحیم یارخان،بہاول پور (بیورورپورٹ) مرکزی انجمن میلاد النبیؓ میلاد چوک (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے زیر اہتمام 62 ویں 12 روزہ میلاد النبیؓ اور جلوس کی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

اختتامی تقریب پرانی غلہ منڈی میں منعقد ہوئی جس سے جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر جگر گوشہء غزالی زماں پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمؓ محسن انسانیت اور رہبر کائنات ہیں۔ آنحضورؓ کی ولادت باسعادت دونوں جہانوں کیلئے باعث رحمت ہیں۔ آپؓ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا گیا۔ آپؓ کا میلاد منانا ذکر حبیبؓ کا بہترین ذریعہ اور عاشقان رسولؓ کی محبت کا اظہار ہے۔ میلادؓ منانے سے دلوں کو سکون اور راحت ملتی ہے۔ آپؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا دونوں جہانوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ امت مسلمہ آپؓ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی کامیاب ہوسکتی ہے۔ آپؓ کی ذات اقدس حسن وجمال زہد وتقوی علم وفضل شرافت ولیاقت شجاعت وسخاوت دیانت وامانت اور تہذیب وشائستگی کا پیکر تھی۔ اللہ تعالی نے آپؓ کو ایسا بے مثل وبے مثال بنایا اور ایسے حسیں سانچے میں ڈھالا جس کا تصور بھی ناممکن ہے۔ آپؓ نے علم ونور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس میں عرب جیسے علم وتہذیب سے آری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کرکے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنادیا۔ آپؓ نے اپنی تعلیمات میں امن اخوت بھائی چارے اتحاد ویکجہتی اور برداشت کا درس دیا۔ آج بھی امت مسلمہ آپؓ کی تعلیمات کو اوڑھنا بچھونا بناکر دنیوی اور اخروی کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔ مرکزی جلسہ سے ممتاز عالم دین سید احسن سعید شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبیؓ کے بارے میں تفصیل سے آگہی فراہم کی۔ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ) کے صدر چودھری انوار احمد نجمی انجمن میلاد النبیؓ کے صدر چودھری محمد اسلم جلال چیئرمین حاجی محمد نواز اخترمولانہ محمد عمر اویسیحافظ محمد اکرم سعیدی حافظ محمد الیاس سعیدی عامر خان ترین خلیل احمد موہل مفتی محمد عمران محمد رمضان جنجوعہ حاجی نثار احمدعاشق حسین سعیدی سید حسن شاہ کاظمیحافظ شاہ محمد کاظمیسجادسرورمفتی محمد حسنین رضا سعیدیمولانا محمد ندیم سعیدیمیاں ناصر محمودسمیت ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ انجمن میلاد النبیؓ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا پرانی غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلسے کا اختتام درود وسلام اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا پر ہوا۔ بعدازاں شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ واضح رہے کہ بعد نماز عشا مرکزی انجمن میلاد النبیؓ (رجسٹرڈ) میلاد چوک کے زیر اہتمام ٹان ہال کے سبزہ زار میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کمالیہ سے آئے ہوئے قوال حیات علی خاں اور عرفان علی خاں وہمنوا نے اپنا کلام پیش کیا۔ محفل سماع میں سجادہ نشین آستانہ گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی ﷺ سے عشق کے عملی اظہار اور تجدید عہد کا دن ہے۔ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحم اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؓ کا یوم ولادت پوری دنیا کیلئے مسرت وشادمانی کا دن ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس بابرکت روز نہ صرف اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں بلکہ آئندہ کی زندگی کو آپؓ تعلیمات کے مطابق چلنے کا عہد کریں۔ محفل کی صدارت مرکزی انجمن میلاد النبیؓ کے چیئرمین حاجی محمد نواز اختر نے کی۔ محفل سماع کے اختتام پر شرکا محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔مرکزی میلادِ مصطفی کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ میلاد کانفرنس مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز عالم دین علامہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضورؐ کی ولادت باسعادت کے جشن میں شریک ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ نے انسانیت کی قدروں کو کمال تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جہالت میں آپؐ نے امن وسلامتی، عفو و درگزر کا درس دیا۔ آپؐ رحمت اللعالمین اور محسنِ انسانیت ہیں۔ آپؐ نے لوگوں کے دلوں کی حالت تبدیل کی۔ صدر مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی علامہ عبدالرزاق شائق نے خطاب میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کو سرکاری سطح پر منانے کا اہتمام کرنے پروفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے احسان اللہ راحت اور نجیب گیلانی کی قیادت میں بھرپور شرکت کرنے والے دعوت المسلمین اور انجمن تاجران کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔سالانہ میلاد کانفرنس میں مفتی جاوید مصطفی سعیدی، سید محمد خالد شاہ، مخدوم سجاد عثمانی، ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک محمد اصغر جوئیہ، اختر عباسی ایڈووکیٹ، حاجی حمید احمد قادری، شعبان فریدی،مہر قادر بخش، جام نور محمد، عبدالغفار شاہ، ڈاکٹر اکرم ازہری،سہیل کامران، عمران یوسف ایڈووکیٹ، علامہ فیاض قاسم، حافظ عبدالرزاق، مفتی محمد اقبال، سید میر جمال، سید غلام مصطفی شاہ ایڈووکیٹ، بلال بلوچ، ڈاکٹر رضوان اشرف، پروفیسر ندیم محبوبی سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے عمرے کے دوٹکٹ کی قرعہ اندازی کی۔ بعدازاں درود و سلام پیش کیا گیا۔ ملک کی سلامتی، ترقی وخوش حالی کے لیے دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر پیش کیا گیا۔ 

مظہر سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -