عید میلاد النبی پرناقص انتظامات، چوک حرم گیٹ پر دھرنا

عید میلاد النبی پرناقص انتظامات، چوک حرم گیٹ پر دھرنا

  

ملتان(سٹی رپورٹر)عید میلاد النبی کے موقع پر ملتان انتظامیہ مکمل طور پر ناکام  ہوگئے جماعت اہلسنت خانقاہ حامدیہ کے جلوس کے قائد صاحبزادہ قاری ناصر میاں کی قیادت میں چوک حرم گیٹ پر انتظامیہ کے خلاف پرامن دھرنا جس میں زاہد بلال قریشی،حاجی سلیم (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

حامدی اور ہزاروں عشاقان رسول ؐ شریک تھے دھرنا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا ایس پی سٹی راؤ نعیم کے ساتھ مزاکرات کے بعد تحریری یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا چوک حسین آگاہی پر انجمن اسلامیہ کے قدیم تاریخی جلوس میں شامل بزم مجاہدین کے کارکن زخمی ہوئے واضع رہے کہ موبائل فون کی پابندی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام گھروں میں سوئے رہے اور چوک حسین آگاہی پر جلوسوں کے اوقات کار کے حوالے سے ہونے والے معاہدہ کو بھی ہوا میں اڈا دیا گیا جس سے جلوسوں کی کوئی ترتیب نہ رہی اور جھگٹروں کی وجہ سے انجمن اسلامیہ کے جلوس کے شرکاء زخمی ہوئے جس پر انجمن اسلامیہ کے جنرل سیکرٹری سید عامر گیلانی کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاج بھی کیا جس میں سرور شاہ بخاری،دلاور قادری، نقاش قادری، صفدر قادری، شہباز قادری، معین قادری، عاشق قادری نے بھی ناقص انتظامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، آصف محمود اخوانی، سلطان محمود ملک، سیلم بلالی عطاری نے ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد مرکزی میلاد کونسل کا وفد اعلیٰ انتظامی حکام سے ملاقات کرے گا۔

دھرنا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -