ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  

 ملتان (  وقائع نگار)   ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی شاہ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

اورسٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنیوالے منچلوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اس سلسلہ میں طاہر اعوان انسپکٹر اور ظہیر عباس انسپکٹر کی سربراہی میں اینٹی ون ویلنگ اسپیشل اسکواڈ نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے10ون ویلرز کے خلاف شہر کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے۔ اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ساخت تبدیل کرنے والے موٹر سائیکلوں کو بھی مختلف تھانہ جات میں بند کروایا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی جانب سے اسپیشل اسکواڈ کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل سے دور رکھیں اور اپنے بچوں کے موٹر سائیکلز کی ہیت و ساخت پر توجہ دیں کہیں آپ کا بچہ ون ویلنگ جیسے کھیل میں شامل تو نہیں تاکہ ان کی قیمتی زندگی کو بچایا جا سکے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -