مبشر کھوکھر قتل میں ملوث دو ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع 

   مبشر کھوکھر قتل میں ملوث دو ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخ حبیب نے صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث دو ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روزہ کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مقدمہ کے چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،گزشتہ روز مرکزی ملزم ناظم اور عمر حیات کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا،تھانہ ڈیفنس سی کی جانب سے چھ اگست کو مرکزی ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان پر صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو دعوت ولیمہ پر سر پر گولی مار کر قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -