ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس،پلی بارگین کی درخواست پر دلائل طلب 

 ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن کیس،پلی بارگین کی درخواست پر دلائل طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 11 ارب روپے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث دوملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12نومبر تک توسیع کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے ہیں،اس کیس میں 30 ملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،وعدہ معاف گواہ بننے والے ملزمان کو رہا بھی کر دیا گیاہے،عدالت اس کیس میں کچھ ملزمان کو پلی بارگینگ کے بعد رہا کر چکی ہے، نیب کے ریفرنس میں کہا گیاہے کہ تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جن کی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے،ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے، ملزم بلال پر مرکزی ملزم احمد سیال کی معاونت اور عوام سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -