رنگ روڈ کرپشن سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع 

 رنگ روڈ کرپشن سکینڈل، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں مالی بے ضابطگی کرپشن سکینڈل میں ملوث دوافسرملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ مزید14روز کی توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمہ کے چالان سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے،سابق کمشنر راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود اور سابق اسسٹنٹ کمشنر پروجیکٹ لینڈ ریکیوزیشن کولیکٹر وسیم علی تابش کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان نے راوالپنڈی رنگ روڈ  تھری پروجیکٹ میں خلاف ضابط توسیع کی، ملزمان پر مالی بے صابطگیون اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام عائد ہے، ملزمان نے خزانے کو دو ارب ساٹھ کروڑ کا نقصان پہنچایا، منصوبے میں کئی کلومیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -