ڈکیتی، چوری کی کئی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار، چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1ڈاکو ہلاک، 2فرار

ڈکیتی، چوری کی کئی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار، چوہنگ میں ...

  

           لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا،چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وہاب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 10 ہزار کی نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو شعیب کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 3لاکھ60 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے اسلم کی دکان میں گھس کر 33ہزار روپے نقدی۔ گجر پورہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حماد کی دکان سے 20ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،شیراکوٹ میں ڈاکو حاجی نذیر سے 40ہزار نقدی و موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکو منیر سے1لاکھ 20 ہزار کی نقدی و موبائل فون،سمن آباد میں الطاف سے گن پوائنٹ پرڈاکو53ہزار روپے نقدی و موبائل فون، پرانی انارکلی میں ڈاکو حسیب انجم سے ڈاکو 9ہزار روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ برکی، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن،نولکھا، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی سے کاریں،لٹن روڈ۔ملت پارک، بادامی باغ، لاری اڈا، جوہر ٹاؤن، نشتر کالونی، فیصل ٹاؤن، شمالی چھاؤنی سے موٹرسائیکلیں  چوری ہوگئیں۔دریں اثناء چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،دو فرار ہوگئے۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دیا۔ایس ایچ او چو ہنگ انسپکٹر راشد امین بٹ کے مطا بق  چوہنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ تین ڈاکو لیبر کالونی روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جسے دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے اس دوران چوہنگ،مانگا منڈی اور سندر پولیس نے تعاقب کیا اورڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -