پنجاب بھرمیں ریسکیونے 1155 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب بھرمیں ریسکیونے 1155 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1155روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 758افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔479معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں  پر بوجھ بھی کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  507ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور67مسافر 593اور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ319ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت326متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد89حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ68حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -