قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،سی سی پی او 

قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،سی سی پی او 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں انسداد جرائم بارے  اعلٰی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری،سی ٹی او منتظر مہدی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایس ایس پی آپریشنز، آپریشنز و انوسٹی گیشز کے تمام ڈویژنل ایس پیز سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے آپریشنز،انوسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کے تمام یونٹس کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس نے تمام پولیس افسران کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی مزید بہتر بنانے اور قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ شہر کا امن و امان کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔غلام محمود ڈوگرنے کہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -