پاک بھار ت میچ: مدثر نذر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

پاک بھار ت میچ: مدثر نذر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

  

            لاہور(سپورٹس رپورٹر)مدثر نذر نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے میچ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا۔ پاکستان ٹیم کے سابق کوچ مدثر نذرسے جب بھارت کے خلاف میچ میں ان کی پلینگ الیون کا پوچھا گیا تو اس میں انہوں نے فخرزمان اور رضوان کو بطور اوپنر شامل کیا ہے، تیسرے نمبرپر بابراعظم، پھر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو جگہ دی ہے جب کہ پاورہٹر کے طورپر مدثر نذر نے آصف علی کو حیدرعلی پر ترجیح دی ہے۔مدثر نذر کا موقف ہے کہ حیدر علی نمبر تھری پر موزوں چوائس ہے لیکن آخری اوورز میں آصف علی کی موجودگی پاکستانی ٹیم کے لیے زیادہ فائدہ مندثابت ہوسکتی ہے، آصف علی ہر گیند کو باؤنڈری سے پار پہنچانے کی اہلیت رکھتاہے۔ نمبر سات پر شاداب خان، آٹھ پر عماد وسیم، اس کے بعد حسن علی پھرشاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ہوں چاہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -