شاہین آفریدی سے مداح نے پا ک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فرمائش کر دی 

شاہین آفریدی سے مداح نے پا ک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فرمائش کر دی 

  

 دبئی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی سے مداح نے پا ک بھارت میچ کے ٹکٹ کی فرمائش کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق ایک مداح کی شاہین آفریدی سے کی گئی فرمائش سامنے آئی۔انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی اسٹیڈیم میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ اس دوران وہاں موجود ایک مداح نے پوچھا کہ شاہین بھائی پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ہیں آپ کے پاس؟۔اس فرمائش پر شاہین آفریدی اپنے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جیب میں جھانکتے ہیں اور کہتے ہیں ٹکٹس نہیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -