ٹی20 ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  ٹی20 ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  

مسقط (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔     پہلے میچ میں  بنگلہ دیش  اور پاپوانیوگنی   جبکہ دوسرے میچ میں عمان اور سکاٹ لینڈ   کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دونوں میچز الامارت کرکٹ گرانڈ  میں   کھیلے جائیں گے۔ پہلے راؤنڈ کے مقابلے8 ٹیموں کے درمیان کھیلے جائیں گے جن میں عمان، بنگلہ دیش، پاپوا نیوگنی، سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، نمیبیا، سری لنکا اور ہالینڈ شامل ہیں اور ہر ٹیم ایک دوسرے سے جیت کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -