شعیب ملک کیریئر کا شانداراختتام کرنے کے خواہاں 

شعیب ملک کیریئر کا شانداراختتام کرنے کے خواہاں 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) شعیب ملک کیریئر کا شانداراختتام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ آل راؤنڈر انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے سے قبل ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانا چاہتے ہیں۔شعیب ملک ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی اسکواڈ کے سینئر ترین ممبر ہیں ان سے چند ماہ قبل ڈیبیو کرنے والے 42 سالہ کرس گیل سب سے بڑی عمر کے حامل پلیئر ہیں، ساتھی کھلاڑی محمد حفیط 41 ویں سالگرہ منا چکے۔شعیب نے کہاکہ میں ورلڈ کپ کھیلنا اور سر کو بلند رکھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہوں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -