چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹاؤن شپ وائٹس کی فتح 

چوہدری محمد حسین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹاؤن شپ وائٹس کی فتح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ کلب نے غازی آباد سپورٹس کلب کو 239 رنز سے شکست دے دی۔ احمد نعمان کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد نعمان کی شاندار تھری فیگر اننگ کی بدولت مقررہ 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے۔احمد نعمان 107،محمد شعیب 71، عثمان ارشاد 57 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے عاقب محمود نے 8 اوورز میں 51 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حمزہ نے 7 اوورز میں 90 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔پہاڑ جیسے رنز کے ہدف کے تعاقب میں غازی آباد سپورٹس کلب کے کھلاڑیوں کی ہمت 127 رنز پر ہی جواب دے گئی۔عمر 46 اورحمزہ 25 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے فیض الرحمن اور وہاب احمد نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔میچ کے اختتام پر چوتھے چوہدری محمد حسین میموریل انوٹیشن ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شعیب ایوب کی طرف سے ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ کلب کے بلے باز احمد نعمان کو شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔