جی سی یو میں انسدادکرپشن کے موضوع پر تقریری مقابلے

جی سی یو میں انسدادکرپشن کے موضوع پر تقریری مقابلے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مجلسِ مباحث نے قومی احتساب بیورو کی درخواست پر انسداد کرپشن کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی۔اردو تقریر میں اویس شاہ نے پہلی،جبکہ عبدالرحمن اور رضوان چیمہ نے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ انگلش مقابلوں میں داؤد کھرل، عیسیٰ قمر اور جازیب الدین نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم بدعنوانی سے اس وقت تک نہیں لڑ سکتے جب تک ہم اپنے لوگوں کے اخلاق، اقدار، اخلاقیات اور کردار کی تعلیم پر زور نہ دیں۔عمر خان، عبداللہ محسن اور زوہیب عالم نے مقابلوں میں بطور جج فرائض سرانجام دیے۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -