اے سی سی اے نے ستمبر، 2021ء کے امتحانات میں شرکاء کی کامیابی کی شرح کا اعلان کر دیا

  اے سی سی اے نے ستمبر، 2021ء کے امتحانات میں شرکاء کی کامیابی کی شرح کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،(پ  ر)  دی ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)نے ستمبر، 2021ء  کے امتحانات میں شرکاء کی کامیابی کی شرح کا اعلان کر دیاہے۔اعلان کے مطابق،کووڈ19- کی وبا کے باعث پیدا ہونے والے انتشارکے باوجود117,693 امتحانات میں شرکت کے لیے کل 93,635 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا جن میں سے کل 3,222 اسٹوڈنٹس نے، اے سی سی اے ایفیلی ایٹ بننے کے لیے اپنا فائنل امتحان پاس کیا۔ اس بارے میں اے سی سی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے کنٹنٹ، کوالٹی اینڈ انوویشن، ایلن ہیٹ فیلڈ نے کہا:”حال ہی میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر اے سی سی اے کو خوشی ہے۔عالمی سطح پر، 99.9 فیصد سے زائداسٹوڈنٹس نے کمپیوٹر کے ذریعے لیے جانے والے امتحانات (CBEs)میں حصہ لیا۔ کمپیوٹرکے ذریعے لیے جانے والے اِن امتحانات کے ذریعے اے سی سی اے اسٹونٹس کو زیادہ بہتر طور پر تیار کر رہی ہے تاکہ اپنے روزگار کی جگہ پر مؤثر ثابت ہو سکیں۔امتحانات میں ایک آجر سے توقع کی جانے والی مہارتوں کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جوروزگار کی حقیقی جگہ کی ہو بہو نقل ہوتی ہیں اوراِس کے لیے اْن کے پاس اسپریڈ شیٹ اور ورڈ پروسیسنگ اسکلزکا ہونا ضروری ہے۔
۔اِسی کے ساتھ اْن کی تیکنکی مہارتوں کی بھی جانچ کی جاتی ہے۔اِس مرتبہ، فاصلاتی نگرانی کے تحت منعقد ہونے والے ان امتحانات میں منتخب کردہ مقامات کے اسٹوڈنٹس حصہ لے سکتے ہیں جہاں سینٹر میں منعقد ہونے والے امتحانات خلل کا شکار ہیں۔جہاں کہیں سینٹر پر امتحانات کا انعقاد محفوظ اور مناسب ہے وہاں اسٹوڈنٹس یہ امتحانات سینٹر پر دے سکتے ہیں۔“

ایلن نے مزید کہا:”ہم، اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کے ذریعے،اسٹوڈنٹس کی ترقی کے لیے دستیاب خصوصی سپورٹ میں اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔ ہم کامیابی کے لیے درکار وسائل اور ٹیکنکس کے لیے اسٹریٹیجک پروفیشنل ویبی نار کا آغاز کر رہے ہیں اور اسی کے ساتھ،طلب کرنے پر،ایتھکس اور پروفیشنل اسکلز ماڈیول (EPSM)کے لیے سپورٹ ویڈیوز بھی دستیاب ہیں۔ اسٹوڈنٹس کو کئی طریقوں سے سپورٹ فراہم کی جاتی ہے جن میں ماہر ٹیوٹرز کے ساتھ ویبی نارز اور پوڈ کاسٹس کی سیریز تک رسائی، امتحانات میں کامیابی کے لیے اہم ٹیکنکس اور ٹپس شامل ہیں۔ ہم نے اے سی سی اے کے منظور شدہ لرننگ پروائیڈرز میں شرکت اور اے سی سی اے کے متعدددیگر م معاون آن لائن وسائل سے استفادہ کرنے والے اسٹوڈنٹس کی کامیابی کی شرح میں بہتری دیکھی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ اِن غیر یقینی حالات میں جدید ترقی اور سپورٹ سے اسٹوڈنٹس کو اے سی سی اے کے سفر میں کامیابی حاصل ہوگی تاکہ وہ پیشہ ورانہ  طور پر سند یافتہ اکاؤنٹنٹس بن سکیں۔

اے سی سی اے کوالیفکیشن کے دوران اْن اسکلز، صلاحیتوں اور قابلیتوں کی سختی سے جانچ کی جاتی ہے جن کی جدید دور میں اکاؤنٹنٹس کو پیشہ ورانہ طور پر اور مضبوطی کے ساتھ ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اسٹوڈنٹس کو، ایک کوالیفائیڈاورایتھکل فنانس پروفیشنل کے طور پرنفع بخش کیرئیر کے لیے تیار کرتا  ہے۔ ان نتائج میں مطالبے پر منعقد کیے گئے فاؤنڈیشن ڈپلوماز، اپلائیڈ نالج اور قانون کے امتحانات بھی شامل ہیں۔ اِس طرح یہ مزید 38,472 امتحانات ہیں جن میں سے 2,584امتحانات  فاصلاتی نگرانی کے تحت منعقد ہوئے۔

اے سی سی اے کے اعلان کے مطابق اپلائیڈ نالج کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مضامین  بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (BT) میں 83فیصد اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی جبکہ فنانشل اکاؤنٹنگ (FA) میں 70 فیصد اور مینجمنٹ اکاؤنٹنٹگ میں 66 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی۔

اپلائیڈ اسکلز کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مضامین کارپوریٹ اینڈ بزنس لا(LW) میں 85 فیصد، ٹیکسیشن (TX) میں 52 فیصد، فنانشل رپورٹنگ (FR) میں 48 فیصد، پرفارمنس مینجمنٹ (PM) میں 37 فیصد، فنانشل مینجمنٹ میں 52 فیصد اور آڈٹ اینڈ ایشورنس (AA) میں 39 فیصد اسٹوڈنٹس کامیاب ہوئے۔
اسٹریٹجک پروفیشنل لازمی کے مضامین اسٹریٹجک بزنس لیڈر (SBL) اوراسٹریٹجک بزنس رپورٹنگ (SBR) میں بالترتیب51فیصد اور 48 فیصد اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی جبکہ اسٹریٹجک پروفیشنل اختیاری کے مضامین ایڈوانسڈ آڈٹ اینڈایشورنس (AAA)، ایڈوانسڈ فنانشل مینجمنٹ (AFM)، ایڈوانسڈ پرفارمینجمنٹ (APM) اور ایڈوانسڈ ٹیکسیشن (ATX) میں بالترتیب34فیصد، 37 فیصد، 30 فیصد اور 36فیصد اسٹوڈنٹس نے کامیاب ہوئے۔

فاؤنڈیشن کوالیفکیشنز میں اے سی سی اے ڈپلوما ان فنانشل اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ)لیول 2 آر کیو ایف(کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مضامین ریکارڈنگ فنانشل ٹرانزیکشنز (FA1) اور مینجمنٹ انفارمیشن (MA1) میں بالترتیب81 فیصد اور 73 فیصد اسٹودنٹس کامیاب ہوئے۔

جبکہ اے سی سی اے ڈپلوما ان فنانشل اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنگ)لیول 3 آر کیو ایف(کے مضامین مینٹین نگ فنانشل ریکارڈز (FA2) اور مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس (MA2) میں بالترتیب 72 فیصد اور 68 فیصد اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی۔

اے سی سی اے ڈپلوما ان اکاونٹنگ اینڈ بزنس)لیول 4 آ ر کیو ایف(کے مضامین بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (FBT)، فنانشل اکاؤنٹنگ (FFA)اور مینجمنٹ اکاونٹنگ (FMA) میں بالترتیب 77 فیصد، 68 فیصد اور 71 فیصد اسٹودنٹس کامیاب رہے۔ 

اسٹوڈنٹس کے معاملات سے تعلق رکھنے استفسارات کے لیے اے سی سی اے کنکٹ سے  info@accaglobal.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ مزید  معلومات کے لیے کووڈ19-ہب www.accaglobal.com کا وزیٹ کیجیے۔

٭٭٭

For media enquiries, contact:

Aqsa Satti
E: aqsa.satti@accaglobal.com
Twitter: @ACCANews
accaglobal.com

About ACCA
ACCA (the Association of Chartered Certified Accountants) is the global professional body for professional accountants.

We're a thriving global community of 233,000 members and 536,000 future members based in 178 countries and regions, who work across a wide range of sectors and industries. We uphold the highest professional and ethical values.

We offer everyone everywhere the opportunity to experience a rewarding career in accountancy, finance and management. Our qualifications and learning opportunities develop strategic business leaders, forward-thinking professionals with the financial, business and digital expertise essential for the creation of sustainable organisations and flourishing societies.

Since 1904, being a force for public good has been embedded in our purpose. In December 2020, we made commitments to the UN Sustainable Development Goals which we are measuring and will report on in our annual integrated report.

We believe that accountancy is a cornerstone profession of society and is vital helping economies, organisations and individuals to grow and prosper. It does this by creating robust trusted financial and business management, combating corruption, ensuring organisations are managed ethically, driving sustainability, and providing rewarding career opportunities.

And through our cutting-edge research, we lead the profession by answering today's questions and preparing for the future. We're a not-for-profit

organisation. Find out more at accaglobal.com

مزید :

کامرس -