مزدور کسان پارٹی نے مہنگائی کیخلاف کیمپ لگا لیا 

  مزدور کسان پارٹی نے مہنگائی کیخلاف کیمپ لگا لیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مزدور کسان پارٹی نے بے لگام بڑھتی ہوئی مہنگائی و آئی ایم ایف کی نیو لبرل پالیسی اور دوسرے مالیاتی اداروں کے قرضوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جس میں مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش، مرکزی نائب صدر شماس خان‘ صوبائی صدر شکیل وحیداللہ خان‘صوبائی سیکرٹری عادل محمود،خالد انور‘ ضلع پشاور کے سیکرٹری محب اللہ بہادر خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی چیئرمین افضل شاہ خاموش اور دوسرے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں آئے روز مہنگائی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے قرضوں نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے غریب اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔مقررین نے اپوزیشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی مجرمانہ اور پراسرار خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کیساتھ دوطرفہ دھوکہ ہوا ہے حکومت بھی عوام کو مہنگائی سے مار رہی ہے اور اپوزیشن بھی حکومت کے سیاہ کارناموں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ احتجاجی کیمپ میں نیشنل پارٹی کے وفد نے انجینئر عبدالحلیم کی سربراہی میں شرکت کی پاکستان اس وقت شدید بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ عوام متحد ہوکر عوامی فرنٹ کے ذریعے ظلم و جبر بربریت اور لوٹ کھسوٹ کے اس ظالمانہ نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -