مہمند چیمبر کا پٹرولیم و گیس قیمتوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار 

  مہمند چیمبر کا پٹرولیم و گیس قیمتوں میں اضافے پر افسوس کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر سجادعلی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کی نئی لہرآگئی ہے جبکہ رہی سہی کسربے روزگاری نے پوری کردی جس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ پڑگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے بصورت دیگر عوام کے ساتھ بزنس کمیونٹی بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی جس سے امن وامان کے مسائل پیداہوجائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے امپورٹڈ اشیاء بھی مہنگی ہوجاتی ہیں جبکہ رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور بے روزگاری کی وجہ سے ویسے بھی کاروبار ٹھپ پڑگیاہے اور گھی، آٹا،چاول، چینی، دالیں عام آدمی کیلئے خریدنا ایک خواب بن گیاہے، انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کریں تاکہ مہنگائی کا سدباب ہوسکے۔