گنا کرشنگ‘ کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے، محمد فائق شاہ 

  گنا کرشنگ‘ کاشتکاروں کو ریلیف دیا جائے، محمد فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ گنا کے کاشتکاروں کو جائز منافع اور سہولت نہ دی گئی تو چینی کا بحران پھر جنم لے گا، کسان خوشحال نہیں تو زراعت اور پاکستان کا مستقبل کیسے خوشحال ہو گا، پنجاب اور  سندھ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت کی گندم اور چینی مافیاز پر گریپ نہیں ہے، من مانی کے قانون نے زمینیں بنجر اور برآمدات کو ختم کر دیا ہے، نہ کوئی قانون سازی کی گئی اور نہ ہی کاشتکار کو تحفظ دیا جا رہا ہے، دو بڑے صوبوں کے کاشتکار ہمیشہ تذبذب کا شکار رہتے ہیں، زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، کپاس کی فصل ختم ہو رہی ہے  اور اربوں روپے کی کاٹن درآمد کرنی پڑتی ہے، کپاس میں خود کفیل ملک ضرورت کو پورا نہیں کر سکتا ماضی اور حال کی ناکام پالیسیوں اور نااہلی نے ملکی پیداوار کو ختم کر دیا، انہوں نے کہا کہ کاشتکار کا بورڈ تشکیل دے کر تمام مسائل حل کئے جائیں، امن ترقی پارٹی منصوبہ دے چکی ہے اور کاشتکاروں کے تحفظ کیلئے ساتھ کھڑی ہے  کسان خوشحال ہو گا تو مستقبل خوشحال ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -