نوشہرہ کلاں میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کلاں میں چوروں نے گھر کے توڑکر گھر سے 5تولے طلائی زیورات کے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق محمد طفیل ولد قائم شاہ سکنہ مثل آباد نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ ہم ایک رشتہ دار کے ہاں گئے تھے ہم گھر میں موجود نہیں تھے ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے ہمارے گھر کے تالے توڑ کر ہمارے گھر سے 5تولے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں چوریوں کے پے درپے وارداتوں سے اہلیان علاقہ شدید پریشان نوشہرہ کلاں کے مکینوں نے خود کو غیر محفوظ تصور کر دیا مکینوں کا آئی جی پی خیبر پختونخواہ سے چوروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔