جے یو آئی کے زیر اہتمام مہنگائی و بے رو زگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  جے یو آئی کے زیر اہتمام مہنگائی و بے رو زگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        سوات کبل(تحصیل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے زیر اہتمام مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف کبل میں احتجاجی مظاہرہ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کال پر احتجاجی مظاہرے کریں گے،لانگ مارچ اور دھرنے کااعلان کیاگیا توجمعیت کے کارکنان حاضر ہونگے۔مہنگائی اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر صوبہ خیبر پختونخوا میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں تحصیل کبل کی سطح پر جے یو آئی کے زیر اہتمام کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں جے یو آئی تحصیل کبل کے کارکنان،علاقائی امراء اور یونین کونسلوں کے پارٹی مشران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں پر شدیدنعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام تحصیل کبل کے امیر مفتی عارف اللہ،جنرل سیکرٹری ملک اشفاق احمد ایڈوکیٹ، مفتی فداء الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث مہنگائی بے قابو ہوگئی ہے جو سیلیکٹیڈ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے ساتھ ملک دشمن معاہدوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری بھی انتہاکو پہنچ گئی ہے لیکن حکومت خواب غفلت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم دشمن حکومت اقتدار سے پہلے بڑے بڑے وعدے کررہے تھے جس کے باعث نوجوانوں کو ورغلا کر اقتدار حاصل کی تو عوام دشمن پالیسیاں قوم پر مسلط کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پہلے ہی یہ پیش گوئیاں کرچکے ہیں کہ یہ سلیکٹیڈ ہے اور قوم پر مسلط شدہ مہرہ ہے جو آج درست ثابت ہوگئی۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے مہنگائی پر قابو نہ پایا تو مولانا فضل الرحمن کی کال پر لانگ مارچ اور دھرنے کو بھی تیار ہیں لیکن اس حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔