شیر گڑھ،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

  شیر گڑھ،قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

  

شیرگڑھ (نا مہ نگار) لوند خوڑ پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار اور تین منشیات فروشوں سمیت 04مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ و منشیات بھی برآمد ڈی ایس پی تخت بھائی کامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو تنبیہہ توبہ تائف ہوکر شریفانہ زندگی گزارے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کی خصوصی احکامات پرعلاقہ تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری، ایک سہولت کار اور تین منشیات فروشوں سمیت 04مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار عناصر کے قبضے سے 03رائفل،07پستول اور متعدد کارتوس سمیت 1910گرام چرس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل روخان زیب خان نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو خبردار کیا ہے کہ جرائم  پیشہ افراد کے لئے تحصیل تخت بھائی میں کوئی جگہ نہیں جرائم کی دنیا سے نکل کر شریفانہ زندگی گزارے یا علاقہ بدر ہوجائے بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے واضح کیا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے عوام الناس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے متعلق پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ تحصیل تخت بھائی سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کا صفایہ ممکن ہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -