داؤد زئی،قمار بازی  کے اڈہ پر چھاپہ 7 گرفتار

  داؤد زئی،قمار بازی  کے اڈہ پر چھاپہ 7 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے داودزئی کے علاقے میں مشہور قماربازغریب شاہ کے ڈیرے میں قمار بازی میں مصروف7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم41900 روپے،ایک بوتل شراب اور آلات قمار بازی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخاراحمد کو اطلاع ملی تھی کہ داودزئی کی حدودمیں مشہور قمار باز غریب شاہ کے ڈیرے میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او افتخاراحمدنے ملزم غریب شاہ کے ڈھیرے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قما ر بازی میں مصروف 7 ملزمان غریب شاہ،خان محمد،ممتاز،اسرارعلی،عاطف،عمرفاروق اور ارشاداحمد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قما ر بازی میں ملو ث ہو نے کا اعترا ف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم41900 روپے،ایک باتل شراب اور آلات قمار باز ی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی گئی ہے۔