قید کی مدت ختم ہونے کے باوجود قید میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر

  قید کی مدت ختم ہونے کے باوجود قید میں رکھنے کیخلاف درخواست دائر

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور شاہ قبول کے رہائشی نے قید کی مدت ختم ہونے کے باجود مزید بغیر جواز کے قید میں رکھنے پر پشاور سنٹرل جیل حکام کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے عدالت  میں 22اے کی درخواست دائر کردی ہے، عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے  درخواست پر مزید 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔  گزشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نصراللہ خان نے قیدی رضاء شاہ ساکن  شاہ قبول کی جانب سے اسحاق خلیل ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر 22اے درخواست کی سماعت کی۔  درکواست میں موقف اختیا کیا گیا ہے وہ مختلف مقدمات گزشتہ تین سال سے قید تھے  جس کی مدت پوری چکی ہے  لیکن جیل حکام نے انہیں قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود رہا کرنے کے بجائے حبس بے میں رکھا ہے لہذا عدالت سپر ٹینڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ جیل کے خلاف بروقت رہا نہ کرنے کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو احکامات جاری کریں۔ عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے  درخواست پر مزید 25اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -