پشاور سمیت دیگر اضلاع میں عید میلاد النبیؐ عقیدت کیساتھ منائی گئی 

پشاور سمیت دیگر اضلاع میں عید میلاد النبیؐ عقیدت کیساتھ منائی گئی 

  

پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)امیشین سکول نوشہرہ کے زیر اہتمام   جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا  اسکول کے بچوں نے حمدونعت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر  درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا  اسکول  کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہیخاتم النبیین حضرت محمد صلی للہ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا   رحمت اللعالمین ﷺ کی میلاد کے مناسبت سے 12 ربیع الاول کیموقع پر محفل نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کی پرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا ایمیشن سکول  نوشہرہ کی جانب سے رحمت اللعالمین ﷺ کی میلاد کی مناسبت سے 12ربیع الاول کے موقع پر طلبا کے مابین نعت اور سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے منعقد کے گیپروگرام میں سکول طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عید میلاد النبی کی مناسبت سے بچوں کے لئے خصوصی طور پر کھانے کا بندوبست کیا گیا سکول کی جانب سے مقابلوں میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کیلے نقد انعامات, شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پروگرام کے آخر میں   مقابلوں میں پہلی, دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں اور پروگرام کی کامیاب انعقاد پر شرکا میں نقد انعامات, شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کے۔محفل میلاد کے موقع پر مقررین نے  نے رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت و تعلیمات اور ریاست مدینہ میں اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا  کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات و مصائب کا حل  فقط پیغمبر ﷺ کی تعلیمات اورقرآن مجید کی تعلیمات و احکام پہ عمل کرنے میں مضمر ہیرحمت اللعالمین کی سیرت پر نہ صرف مسلمان شخصیات بلکہ غیر مسلم شحصیات نے بہت سے کتابیں لکھی ہے اور مسلمانوں کیساتھ ساتھ غیر مسلم  شخصیات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و اخلاق اور تعلیمات کے معترف ہے تقریب میں  مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں محافل  فضا میں درودو سلام سے فضائیں معطر ہو گئیں تقریب میں امیشین سکول نوشہرہ کینٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی اختر نواز اسکول اساتذہ اور بچوں نے بھرپور  طور پر شرکت کی تقریب کے آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے٭نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف تقریبات انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ تقریب کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس، اسلام آباد اور مختلف شہروں میں قائم ریجنل، زونل اور سیکٹر کمانڈرز کے دفاتر کے ساتھ ساتھ تمام بیٹس اور لائین ہیڈ کوارٹرز میں تقاریر و نعت خوانی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب ڈرائیورز لا ئسنسنگ اتھارٹی، اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی، مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس، ڈاکٹر سید کلیم امام تھے،تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نارتھ ریجن زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد، ڈی آئی جی ہیڈکواٹر اصغر علی، اے آئی جی عتیق طاہر کے علاوہ دیگر سینئر افسران و ملازمان نے بھر پور شرکت کی۔ عیدالنبی ﷺ کے حوالے سے ٹریننگ کالج میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی مدرسہ فیضان مدینہ کے سربراہ مولانہ پروفیسر اظہر، ویسٹ زون مین منعقد تقریب کے مہمان خصوصی خصوصی مفتی عبدالحیی، M-2نارتھ میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی اسلامک سکالراور ماہر تعلیم پروفیسر عبد الروف،E-35میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی اسلامک اسکالر سید شاہد بادشاہ، نارتھ زون میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی خطیب مولانا عبدالمجید، ساتھ زون سیکٹر ون میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی مفتی ولی اللہ، M-3میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی مولانا  ابو بکر،M-2ساتھ میں منعقد تقریب کے مہما ن خصوصی مولانا علامہ مدثر تھے۔ اسلام آباد میں منعقدکردہ مرکزی تقریب میں موٹروے پولیس کے افسران نے حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرتقاریر اور نعت خوانی میں بھر پور حصہ لیا۔ اس موقع انسپکٹر جنر ل، ڈاکٹر سید کلیم امام نے شرکا کو میلادالنبی  ﷺ کے موقع پر انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران و ملازمان کو پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ  ﷺ  تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے گئے٭ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنوں میں بھی جشن ولادت رسولؐ شایان شان طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام جلوس،نکالا گیا جلوس میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،صدر میلاد کمیٹی بنوں مولانا اختر زمان خان،نائب صدر فرمان علی شاہ،جنرل سیکرٹری قمر علی خان،جائنٹ سیکرٹری پرویز چغتائی،سیکرٹری اطلاعات حاجی فضل رحیم،خزانچی حاجی محمد شفیق قریشی۔  فرمان اللہ میراخیل،انصاف لیبر ونگ تحصیل بنوں کے نائب صدر سرحد اللہ سرحدی،ملک شیر بہادر خان،آصف الرحمن،ڈبلیو ایس ایس بی کے چیئرمین توقیر حسین،مولانا امددا اللہ،نوروز کربلائی ممبر سی ایم ایل سی،ہیڈ ماسٹر ریاض خان،فدااحمد شاہ،طیب شاہ،آصف خان ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی جہانگیر خان،ولیاز خان ماموں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء شریک تھے،اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے٭ملاکنڈ یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر سیمینار اورمقابلہ نعت خوانی، سیمینار کاانعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس سوسائٹی  ملاکنڈ یونیورسٹی نے شعبہ اسلامک سٹڈی کے اشتراک سے کیا تھا،  مقررین شعبہ اسلامک سٹڈیز کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمان اور اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر نجم الحسن نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺ پر سیرحاصل روشنی ڈالی ٭حضوراکرم  ﷺسارے جہانوں اور جہان والوں کیلئے رحمت بناکر بھیجے گئے تھے۔ آپ ﷺ کی اتباع میں دنیاو آخرت کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم حاجی رحم داد خان نے ایس ایس اے کالج سسٹم میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں پروقاراور پرنور تقریب سے اپنی خطاب میں کہی۔ تقریب سے الکمال پبلک سکول کے ایم ڈی خالد کمال قاری اشتیاق انجینئر محمد پرویز خان، ایس ایس اے کالج سسٹم کے پرنسپل کاشف الرحمان، سی آئی ٹی کے پرنسپل انجینئر سیدسہیل احمد نے تقاریر کی جبکہ شبقدر یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید عطاء اللہ شاہ، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سید امداد علی شاہ، نائب صدر حکیم اللہ جان نے خصوصی شرکت۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی بات کی اور آج اشدضرورت اس بات کی ہے کہ انسانیت سے حسن سلوک اور محبت کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ حضورﷺ کی زندگی مکمل ضابط حیات ہے۔ آخر میں استحکام پاکستان، عالم اسلام کی کامیابی کیلئے دعاکی گئی۔ ٭جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم انتہائی مذہبی طریقے سے منایا جا گیا جشن عید میلا د النبی ﷺ کامرکزی جلوس ڈاگ اسماعیل خیل خانقاہ جا نشین ڈاگ با با جی صاحبزادہ پیر سعید حسین القا دری کی قیادت میں سے برآمد ہوا جلوس کی اپیر علی زمان چستی پیر سلیم قادری بابا اور مو لانا نور یا سین سا بق تحصیل کو نسل پبی کے ممبر افتحار خان نے کی جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شر کت کی جلوس کے قا فلے مو ٹر سا ئیکلز موٹر کاروں اور دیگر گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل تھیں جس جشن عید میلاد نبی ﷺ کے منا سبت سے جھنڈے لگے تھے  جلوس کے شرکاء راستے میں دورود،ثناء پیش کر تے ہیں  فضاء  لیبک یا رسول کے نعروں سے گونج رہا تھاراستے میں در جنوں چھوٹے جلوس  مرکزی جلو س میں شا مل ہو تے رہے راستے میں لو گوں نے عاشقان رسول ﷺ میں حلوا اور دیگر نیاز تقسیم کر تے رہے جلو س مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پبی بازار کا چکر لگا نے کے بعد واپسی پر سینا سکول چوک پر اختتام پذیر ہوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القا دریاس موقع پر اجتماعی دعا کر تے ہو ئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کا سلسلے ڈاگ با با جی پیر رحمت کریم نے 32 سال سے مسلسل اہتمام کر تے تھے اب ڈاگ با با جی ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -