بے روز گاری اور بدامنی سے عوام عاجز،فضل حق خان 

  بے روز گاری اور بدامنی سے عوام عاجز،فضل حق خان 

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) جمعیت علما اسلا م خیبر پختونخواہ کے ممبر صوبائی شوری فضل حق خان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے بد آمنی کے واقعات نے غریب عوام کی زندگی دو بھر کر دی ہے اس لئے قائد جمعیت نے ملک گیر احتجاج و ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں من و عن عمل کیا جائیگا۔ سلیکٹڈ حکمران عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران غربت کی بجائے غریب کے خاتمے پر تلے ہوئے ہیں۔ فضل حق خان نے کہا کہ خوراک سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ در اصل ایم آئی ایف کو خوش کرنے کی پالیسی اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلامی کے مترادف ہے جس کے خلاف جمعیت علما اسلام کے مرکزی آمیر مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرکے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے پسے ہوئے عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب موجودہ نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ بھی جمعیت علما اسلام ہی کریگی اور عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔انہوں نے ملک بھر کے عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کی آپیل بھی کی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -