مہنگائی ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہے،الحاج عابد علی 

 مہنگائی ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہے،الحاج عابد علی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی کونسل کے رکن الحاج عابد علی  نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار ملک کے کروڑوں غریبوں کے گھروں کے چولہے بجھا کر عوامی امیدوں کا جنازہ نکال چکی ہے، تبدیلی کے نام پر کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات سے کھیل کر تحریک انصاف قومی جرم کا ارتکاب کرچکی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہے اور عام ادمی کے لئے اپنے اور اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں غریبوں کو سہانے سپنے اور اچھے دنوں کی امید دلا کر جس طرح حکومت میں اکر غریب دشمن پالیسیوں کا سلسلہ شروع کراچکا ہے، قوم عمران خان کے دوغلے کردار سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں۔الحاج عابد علی نے کہا انے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو اقتدار میں آکر عمران خان کے عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کر کے حقیقی معنوں میں عوامی راج قائم کریگا۔انہوں نے کہا جب پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی ہے غریبوں کی لاٹری نکلی ہے، عوام کے لئے روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ ملک میں کاروباری سرگرمیان عروج ہوپہنچی ہیں، اس کے برعکس تحریکانصاف کی حکومت میں لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس گئے ہیں۔الحاج عابد علی نے مزید کہا کہ یہی وقت ہے کہ لوگ آج پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ مشکلات کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کریں ارو تبدیلی سرکارکو الیکشن کے دن ایسا سبق سکھائیں کہ آئیندہ کسی کٹھ پتلی کوعوام کے جذبات سے کھلنے کا حوصلہ نہ رہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -