عوام کے تعاون کے بغیر پولیو پرقابو نہیں پایا ج سکتا: فضل شکو ر خان 

  عوام کے تعاون کے بغیر پولیو پرقابو نہیں پایا ج سکتا: فضل شکو ر خان 

  

          چارسدہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان کا کہنا ہے عوامی تعاون کے بغیر پولیو مرض کا حاتمہ ممکن نہیں عوام بلا خوف و خطر آج سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کرمستقبل کے معماروں کو عمر بھر کے معذوری سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثانیہ صافی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چارسدہ،جبکہ وائس چانسلر بشیر احمد خان نے باچا خان یونیورسٹی میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سے پولیو وائرس کا حاتمہ ہو چکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہے جہاں تاحال پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے جس سے ہر وقت ہمارے بچوں پر عمر بھر کی معذوری کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ پولیو وائرس سے اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کا واحد حل پولیو ویکسنیشن ہے اس لئے والدین بلا کسی خوف و خطر اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کے معذوری سے بچائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -