حیازحیات آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ت آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون

    حیازحیات آباد پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون ت آباد پولیس کا ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اورپنچاب سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف منشیات فروشوں کو چرس، آئس اورہیروئن فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر6 کلو گرام چرس،3کلوہیروئن اور500گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ حیات آبادپولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کرتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نورحیدر نے مختلف منشیات فروشوں کو چرس، آئس اورہیروئن سپلائی کرنے والے دوملزمان بصیر ولدمیراحمد سکنہ شاکس اور داؤد مسیح ولد صادق مسیح سکنہ ننکانہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبراورپنچاب سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف منشیات فروشوں کو آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر6 کلو گرام چرس،3کلوہیروئن اور500 گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -