اسنیپ چیکنگ اور سرچ  اینڈ سڑائیک آپریشنز

   اسنیپ چیکنگ اور سرچ  اینڈ سڑائیک آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے گزشتہ دو روز میں شہر کے24 مختلف علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سنگین مقدمات میں مطلوب23 اشتہاری مجرمان جبکہ 297 مشکوک افراد شامل ہیں، نامکمل کوائف پر 213 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ24 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے، گزشتہ روز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر9 عدد کلاشنکوف،63 عدد پستول،11 عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس،8 کلو گرام کے قریب آئس، ساڑھے چھ کلو گرام ہیروئن،19 کلو گرام چرس اور شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے جس کے تحت  اسنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیوں سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں مختلف مقامات پر24انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر23 اشتہاری مجرمان،297 مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا ہے اسی طرح نامکمل کوائف پر213 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ جبکہ24 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور دیگر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر9 عدد کلاشنکوف،63 عدد پستول،11 عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس،8 کلو گرام کے قریب آئس، ساڑھے چھ کلو گرام ہیروئن،19 کلو گرام چرس اور شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے۔