شباب اہلسنت کے زیر اہتمام  عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ریلی

  شباب اہلسنت کے زیر اہتمام  عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ریلی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) شباب اہلسنت پاکستان ضلع پشاور کے زیراہتمام شاہ عالم پل سے خزانہ شوگر ملز تک عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی نظام الدین سرکانی‘ علامہ مفتی معراج الدین سرکانی‘  انجینئر عزیزاللہ سکندر سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور مقامی علماء کرام کر رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ دن تمام دنوں سے افضل ہے اور یہ عیدوں کی عید ہے جبکہ عید میلاد النبی کی مناسبت سے ہر سال ریلی کا انعقاد کیا جاتا ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -