لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم، صفائی ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ،ٹاؤن شپ،جوہر ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،کالج روڈ،اکبر چوک اوردیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کی جائے اور متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی صورتحال کے بارے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں۔ صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سردار عثمان بزدارنے اپنی فیملی کے ہمراہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزداراوران کی فیملی نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے ساتھ عید میلاد النبیؐ  کے پرمسرت لمحات گزارے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی نے کاشانہ ویلفیئرہوم میں مقیم بچیوں کو عیدمیلاد النبیؐ  کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزداراوران کی فیملی کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچیوں کے ساتھ حال احوال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچیوں کوکپڑے، مٹھائی اوردیگر تحائف دیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بچیوں سے شفقت کا اظہار کیا۔کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں نے تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبولؐ  کی سعادت حاصل کی۔آخر میں ایک بچی نے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی نے تقریباً دو گھنٹے بچیوں کے ساتھ گزارے۔بچیوں نے عیدمیلادا لنبیؐ  کے روز کاشانہ ویلفیئر ہوم آنے اورادارے میں سہولتیں بہتر بنانے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔بچیوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اپنی بیٹیوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔بچیوں کی فرمائش پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں کے لئے مری کے تفریحی دورے کا اعلان کیااورکہا کہ جلد آپ کو مری کا وزٹ کرایا جائے گا۔ آپ تمام بیٹیاں سرکاری مہمان کی حیثیت سے مری کا دورہ کریں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کولاہورکا مطالعاتی دورہ بھی کرایا جائے گا۔نبی پاکؐ  نے بچوں سے محبت اورپیارکا درس دیا ہے۔نبی پاکؐ  کی سنت پر عمل کرناہم سب کیلئے باعث اعزاز ہے۔عید میلاد النبیؐ  کے روز بچیوں کے ساتھ وقت گزار کر دلی مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ہر طرح سے خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔آپ جیسی بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔جب میں پہلی بار کاشانہ ویلفیئر ہوم  آیا تو معصوم بچیوں کے لئے ناکافی سہولتیں دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کاشانہ ویلفیئر ہوم میں بچیوں کیلئے بہترین سہولتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ جیسی بیٹیوں کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔ سردار عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج،آرٹس اینڈ کلچر میں ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایف ایم95 پنجاب رنگ ریڈیوکے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو پر سامعین سے لائیو کالزپر گفتگو کی ”میں عثمان بزدار بو ل رہا ہوں“۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو براہ راست سن کرپنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سامعین سے ہلکے پھلکے انداز میں پنجاب کی ثقافت، شعر و شاعری اور موسیقی پر گفتگو کی۔ سامعین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پسندیدہ شعر سنانے کی فرمائش کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں شاعری سے شغف رہا اور بہت کچھ پڑھا لیکن اب سرکاری مصروفیت کی وجہ سے شعر و شاعری کے مطالعہ کیلئے فرصت نہیں ملتی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے بعد نان کمرشل ٹی وی نشریات کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے براہ راست گفتگو کرکے بہت اچھا لگا۔ پنجاب میں آپ عوامی انداز اپنانے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں۔آپ کے پنجاب کی سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی اور فروغ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پلاک،ڈی جی پی آراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عثمان بزدارنے بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کوخاک میں ملایا۔سمندری اندازی کی ناکام کوشش کر کے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پھر بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -