کورونا کی چوتھی لہر میں کمی، 12 اموات، 554 نئے مریض رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 312 ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعدمصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 204 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 3 لاکھ 21 ہزار 823 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 126 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 12 ہزار 687 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا