سواتی آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

        سواتی آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیزریمارکس کے معاملے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی آج بروزہ جمعرات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے،چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان بھی سماعت میں شرکت نہ کرنے کے معاملے کمیشن کو وضاحت دیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی  جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے  مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کمیشن کے دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوکر الیکشن کمیشن پر لگائے جانے والے الزامات کی وضاحت کریں گے کمیشن نے وفاقی وزیر کو سینیٹ پارلیمانی کمیٹی اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران الیکشن کمیشن پر الزمات عائد کئے تھے جس پر کمیشن کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے کاز لسٹ کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوکر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سماعت میں حاضر نہ ہونے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کریں گے واضح رہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے گذشتہ سماعت کے موقع پر کمیشن کو خط کے زریعے اگاہ کیا تھا کہ بلوچستان میں آمن و آمان کی صورتحال کے پیش نظر وہ سماعت میں نہیں آسکتے ہیں جبکہ سیکرٹری بلدیات نے فلائیٹ کینسل ہونے کی وجہ سے سماعت میں شرکت نہیں کی تھی جس پر کمیشن نے دونوں افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت کیلئے آج طلب کیا ہے۔ 
 اعظم سواتی

مزید :

صفحہ اول -