نوشہرہ سلنڈر دھماکے  میں ایک شخص شدید زخمی

  نوشہرہ سلنڈر دھماکے  میں ایک شخص شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ سلنڈر دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ریسکیو نوشہرہ نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر دوسرے گھروں  کو بڑی تباہی سے بچا لیا زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کیا گیا واقعات  کے مطابق چراٹ روڈ مہاجر بازار کے مقام پر فائر ایمرجنسی کی کال پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی کاروائی ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹیشن 44 سے فائرٹیم موقع پر پہنچ گئی اگ مہاجر بازار کے ایک رہائشی گھر میں سلینڈر پر لگی ہوئی تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے چند منٹوں میں قابو کر لیااگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص زخمی جسے ریسکیو نوشہرہ کے اہلکاروں نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کیا*