قابض بھارتی فوج کا ظلم ستم جاری، شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

     قابض بھارتی فوج کا ظلم ستم جاری، شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

  

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارت کا ظلم وستم بدستور جاری، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو حصار میں لے کر نوجوانوں کو شہید کیا۔ علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ غاصب فوج کی ظالمانہ کارروائی کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق علا قے میں فوجی کارروائی بدھ کو صبح سویرے شروع کی گئی تھی، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -