پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل سیرت مصطفی ؐمیں ہے، طاہر اشرفی 

پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل سیرت مصطفی ؐمیں ہے، طاہر اشرفی 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل سیرت مصطفیؐ کی روشنی میں نکالا جا سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا رحمتہ للعالمینؐ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اگر پاکستان اسی سمت کی طرف بڑھتا گیا تو آنے والی نسلوں کو سیرت مصطفیؐ اور ان کی تعلیمات سے رہنمائی ملے گی۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں عشرہ رحمتہ للعالمین ؐ خصوصی اہتمام کے ساتھ منانے کیلئے جس طرح محنت کی، اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں مدینہ منورہ کی طرزپرریاست بنانا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں اور علماء و مشائخ کو چاہیے کہ وہ اس مشن میں ان کا ساتھ دیں،پارلیمانی جمہوریت میں بلدیاتی اداروں کانمایاں کردار ہوتا ہے، ملک میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال کے شروع یا وسط تک متوقع ہیں۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، فیٹف کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ فیٹف میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے یا سیاسی بنیاد پر۔

 طاہر محمود اشرفی 

مزید :

صفحہ اول -