پشاور،صوبے کے 13 اضلاع میں پولیو کے پانچ روزہ مہم کا افتتاح

  پشاور،صوبے کے 13 اضلاع میں پولیو کے پانچ روزہ مہم کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخواکے13اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم کا آغاز ہورہا ہے مہم کے دوران 31لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ایمر جنسی آپریشن سنٹر میں کوآرڈینیٹر عبدالباسط کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی محکمہ صحت اور ای پی آئی کے اعلیٰ حکام، عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف)،ڈبلیو ایچ او، بی ایم جی ایف اور دیگر معاون اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے جمعرات 21اکتوبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیو کے موذی وائرس کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات سے متعلق تجاویز اور حکمت عملی پر اتفاق کیا ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثرانداز میں چلانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا کے13اضلاع پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،مردان، صوابی، مہمند،خیبر،بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت،ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم چلائی جائیں گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 31لاکھ35ہزار166بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 15163ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان پولیو ٹیموں میں 13ہزار581موبائل ٹیمیں،860فکسڈٹیمیں،670ٹرانزٹ ٹیمیں اور52رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئے3ہزار628ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زوردیا تاکہ بچوں مستقبل کوپولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

صفحہ اول -