وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا محمودخان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے

وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا محمودخان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے۔ وہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کے ہمراہ شیخ بدین روڈ کا افتتاح کرینگے۔اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس  غزنی خیل ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں فیصل انعام اللہ خان کی صدارت میں ملک نجیب اللہ خان،اقبال خان ٹھیکیدار تاجہ زئی، اقبال خان خوائیدادخیل، شفقت اللہ خان خوائیداد خیل، خانزادہ احمد جان خان بیگوخیل, جمیل خان بخمل احمدزی، اشفاق احمد خان مینا خیل، فرید خان تاجہ زء، شریف اللہ خان تتر خیل، نزیر خان تتر خیل، یعقوب خان تتر خیل، پی ٹی آئی اور سیف اللہ برادران کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کی دعوت پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے۔ جس میں وہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کے ہمراہ شیخ بدین روڈ کا افتتاح کرینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دھوم دھام سے استقبال کیا جائے گا اور تاریخی جلسہ منعقد کیا جائیگا۔سابق وفاقی وزیرسلیم سیف اللہ خان اور سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان  نے اجلاس کو وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ضلع لکی مروت کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ لکی مروت کو کامیاب بنانے اور بڑی تعداد  میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں اور یہ ثابت کریں کہ مروت قوم سیف اللہ برادران کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں مزید کہاکہ شیخ بدین روڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی محمود خان شرکت کریں گے۔ضلع کے بھر کی عوام  بھرپور اور شایان شان طریقے سے استقبال کریں۔ انہوں نے اجلاس میں ضلع بھر کی عوام کی شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیاگیا۔

مزید :

صفحہ اول -