کموڈور حبیب الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

  کموڈور حبیب الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے کموڈور حبیب الرحمن کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے 1990 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن نے فرانس سے ایم ایس (مکینیکل انجینئرنگ) کی ڈگری اور برطانیہ سے سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کورس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن کا پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر ہے جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر فلیٹ مینٹیننس گروپ، جنرل منیجر (ٹیکنیکل) میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ اینڈ سروسز) پی این ڈاکیارڈ اور کمانڈنٹ پی این ایس جوہر شامل ہیں۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی  تقرریوں میں ڈائریکٹر شپ مینٹیننس اینڈ ریپیرز اور اسسٹنٹ نیول سیکرٹری (میرین انجینئرنگ) شامل ہیں۔اس وقت ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن کو منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ (کراچی) مقرر کیا گیا ہے۔اْن کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں، ستارہِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -