یونین کمپلیکس اور فوکس اسٹیٹ میں سیلز پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط 

یونین کمپلیکس اور فوکس اسٹیٹ میں سیلز پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور کے بڑے تعمیراتی منصوبے یونین کمپلیکس کی جانب سے فوکس اسٹیٹ کے ساتھ سیلز پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز منعقدہ ہوئی۔مائی ایڈریس کے چیئرمین عظمت ترین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں عظمت ترین نے یونین کمپلیکس کو تعمیراتی شعبے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔یونین کمپلیکس فیروز پور روڈ پر واقع ایک بین الاقوامی معیار کا رہائشی منصوبہ ہے جو اپنی تمام تر بہترین سہولیات کے ساتھ عام آدمی کی قوت خرید کے عین مطابق ہے۔عظمت ترین نے امید ظاہر کی کہ فوکس اسٹیٹ کے وسیع تجربے اور سیلز نیٹ ورک کی بدولت یونین کمپلیکس کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچایاجاسکے گا۔تقریب میں فوکس اسٹیٹ کے رانا افتخار،اے وائی کیو ڈویلپرزکے سی ای او ایوب قادری اور ڈائریکٹر ریٹیل بینکنگ سلک بینک شاہرام رضا اور لاہور کے اسٹیٹ ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -