ایم کیوایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بینرز آویزاں 

ایم کیوایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بینرز آویزاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بینرز لگ گئے، ان بینرز پر پارٹی الیکشن نامنظور کے نعرے درج ہیں۔اس حوالے سے ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ بینرز مخالفین کا حربہ ہوسکتے ہیں، رجسٹرڈ کارکنان کو درج طریقہ کار کے مطابق نامزدگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری جماعت ہے، بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے ووٹ کاسٹ کیئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ رجسٹرڈ کارکنان کو انٹرا پارٹی انتخابات کا باقاعدہ پیغام پہنچایا گیا تھا، الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا گیا۔